شاہ فیصل کالونی پولیس کا گٹکا مافیا کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف ایکشن 27ملزمان گرفتار

پیر 19 نومبر 2018 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) شاہ فیصل کالونی پولیس کی گٹکا مافیا، کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاں ، 27ملزمان گرفتار ، اسلحہ، گٹکا تیاری کی مشینیں، تیار و خام گٹکا ، چھینا ہوا سامان، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی سید علی رضا کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپکٹر سید تنویر حسین شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقہ میں خفیہ قائم گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کر گٹکا فیکٹر ی سے 9ہزار 3سو90 کلو گرام ماوا گٹکا ، 1ہزار 3سو 48پیکٹ مین پوری اور گٹکا بنانے کی چار مشینیں برآمد کر لیں۔

جبکہ دیگر کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب چار مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار کیے۔کاروائیوں میں ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز ، منشیات و دیگر مقدمات میں مجموعی 23ملزمان گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل ، ڈیڑھ کلو گرام چرس، اور وارداتوں میں چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں