کراچی ،الیکشن کمیشن میں تقرریوں ور تبادلہ پر افسران و ملازمین پریشانی کا شکار

ْکئی افسران وملازمین کے تبادلے پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد کرنے سیبچوں کی تعلیم متاثر

پیر 19 نومبر 2018 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقرریوں اور تبادلہ پر افسران اور ملازمین شدید پریشانی کا شکار نظر آنے لگے۔ باربارتبادلوں سے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے لگی۔ کئی افسران وملازمین کے تبادلے پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں الیکشن کمیشن کے متعدد افسران اور ملازمین کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن سندھ کے بعض افسران اور ملازمین سخت پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں اوربار بار تقرریوں اورتبادلوں سے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہونے پر پریشان ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تقرریاں اورتبادلے کئے جانے والوں میں بعض ایسے ہیں جن کا عام انتخابات سے قبل ہی تبادلہ ہواتھا اور کئی کا چند ماہ کے دوران دوسری بار تبادلہ کیا گیا ہے اور کئی کا تبادلہ کسی نئے شہر میں کیا گیا ہے جہاں انہیں کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور متعدد افسران اور ملازمین کے تبادلے سندھ سے پنجاب ،بلوچستان کے مختلف شہروں اوراسلام آباد میں کئے گئے ہیں،جس کی وجہ سے فیملیاں بھی پریشان ہورہی ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں