سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ،ْ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائینگے ،ْ اسٹیٹ بینک کی تصدیق

رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی ،ْ اقتصادی ماہرین

پیر 19 نومبر 2018 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں جبکہ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں برس 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے پر رضا مند ہوگیا ،ْدورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیا گیا جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کریگا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔جبکہ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گیاقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں