سولر ٹیوب ویل اور سولر پمپس کی اسکیم آبادگاروں کے لئے ہے، اسکیم میں شفافیت کو مد نظر رکھا گیا ہے

صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو کا سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

پیر 19 نومبر 2018 23:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سولر ٹیوب ویل اور سولر پمپس کی اسکیم آبادگاروں کے لئے ہے اور اسکیم میں شفافیت کو مد نظر رکھا گیا ہے تاکہ اس اسکیم کا فائدہ آباد گاروں کو پہنچے۔ انہوں نے یہ یہ بات پیر کی سہ پہر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ خوراک سے متعلق وفقہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

جی ڈی اے کی خاتون رکن نصر ت سحر عباسی نے کہا کہ کرشنگ تاخیر سے شروع ہونیکے باعث گزشتہ برس آبادگاروں کو بڑی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہوں نے نہ صرف خود کو بلکہ فصلوں کو بھی آگ لگا دی تھی۔ اس بار ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے گنے کا ریٹ جلد مقرر کیا جائے اور کرشنگ بروقت شروع کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت کو آبادگاروں کے مسائل کا اندازہ ہے اور وہ اس ضمن میں ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران ایم کیوایم کے محمد حسین نے سولر ٹیوب ویل سے متعلق جب ایک سوال کیا تو اسپیکر آغا سراج درانی نے ازراہ تفنن محمد حسین سے دریافت کیا کہ کیا آپ کو بھی سولر ٹیوب ویل چاہئے اور کیا آپ سولر ٹیوب ویل ناظم آباد میں لگائیں گے جس پر محمد حسین نے کہا کہ اسپیکر صاحب مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں