محکمہ صحت کی جانب سے ایڈز کے مرض کے حوالے سے آگاہی مہم موثر ثابت ہوئی ہے

ْصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا اجلاس کے دوران محمد حسین کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب

پیر 19 نومبر 2018 23:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد میں سامنے آنا اس امر کا ثبوت ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس مرض کے حوالے سے آگاہی مہم موثر ثابت ہوئی ہے اور مریضوں کی موثر انداز میں اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین کے ایک توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کہی۔

محمد حسین نے کہا کہ حیدرآباد میں ایڈز سینٹر کی موجودگی کے باوجود مریضوں کو کراچی منتقل کیا جاتا تھا اور بڑی تعداد میں غریب مریضوں کو کراچی بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ایڈز سینٹر میں سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کو سہولت کے مطابق حیدرآباد اور کراچی بھیجا جاتا ہے، اضافے کی وجہ آگاہی ہے کیونکہ ہم اسکیننگ کر رہے ہیں اور مریضوں کا پتہ چل رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں