سمندرمیں فوری امداد کے لئے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی موبائل ایپلی کیشن تیار

ماہی گیر کمیونٹی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی ترجیحات میں شامل ہے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت

منگل 20 نومبر 2018 22:44

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں موبائل ایپلی کیشن بنام (AAAS)سمندر میں ہر جگہ ہر وقت پر مدد کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت (ہلال امتیاز ملٹری ) تھے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمن (ستار امتیاز ملٹری)، سینئر نیول آفیسر، سندھ اور بلوچستان فشری ڈیپارٹمنٹ کے سینئر نمائندوں اور ماہی گیر کمیونٹی نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کہا کہ سمندر میں بین الاقوامی قانون اور قواعد کی انجام دہی کے لئے کوشاں ہیں ۔ پاکستان تقریباً 1000کلو میٹر ساحلی پٹی پر مشتمل ہے، گہرے سمندر تک 840 ناٹیکل میل کے علاقے میں سرچ و ریسکیو کا ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

نئی ایپلی کیشن ماہی گیروں کو سمندر میں درپیش مشکلات کے حل میں معاون ثابت ہوگی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہی گیر کمیونٹی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے سافٹ ویئر کی تیاری پر مبارکباد پیش کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں