گورنمنٹ کوارٹرز کمیٹی کے وفد کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

منگل 20 نومبر 2018 23:39

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) گورنمنٹ کوارٹرز کمیٹی کے ایک وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع صوبائی اسمبلی کے رکن جمال صدیقی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کوارٹرز میں رہائش پزیر افراد سے پہلے مرحلے میں گورنمنٹ الاٹمنٹ لیٹر کی تصدیق کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے متبادل آپشنز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا الاٹمنٹ لیٹر کی تصدیق اور متبادل آپشنز کے بارے میں جامع رپورٹ جلد سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروائی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، منسٹری آف ہائوسنگ اینڈ ورکس کے ان افسران و ملازمین کے خلاف نیب سے انکوائری کی سفارش بھی کی جائے گی جنہوں نے غیر قانونی طور پر گورنمنٹ کوارٹرز کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق کی سندیں جاری کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں