گزشتہ سال جولائی2018 سے نومبر 2018 تک محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مختلف ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر 30213.342 ملین روپے وصول کئے

جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں 24934.605 ملین روپے وصول کئے گئے تھے،صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

اتوار 9 دسمبر 2018 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمان امور مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران جولائی 2018 سے نومبر 2018 تک محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مختلف ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر 30213.342 ملین روپے وصول کئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں 24934.605 ملین روپے وصول کئے گئے تھے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الرحیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 3033.051 ملین روپے ، انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 23389.312 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 229.265 ملین روپے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید بتایا کہ کاٹن فیس کی مد میں 124.525 ملین روپے ، جائیداد ٹیکس کی مد میں 1296.424 ملین روپے ،انٹرٹیمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 26.982 ملین روپے اور باقی رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کئے گئے۔ ٹیکسز کی وصولی کی صورتحال پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ٹیکسز کی وصولی کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لئے روڈ چیکنگ مہم شروع کرنے کے لئے جامع پلان بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے بھی درخواست کی کہ وہ روڈ چیکنگ مہم شروع ہونے سے قبل اپنے ٹیکسز جمع کروادیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں