کراچی،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 10 دسمبر 2018 12:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 22ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہواہے۔پولیس کے مطابق ابرہیم حیدری پولیس نے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بناکر دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول اور شہری سے لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

گلشن اقبال میںپولیس نے کارروائی کے دوران دو ڈاکو دھرلیے، ملزمان سے اسلحہ، میگزین اور نقدی بھی برآمد کی، پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا سے 8 ملزمان گرفتار کیئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، شراب اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد ہوا۔عزیز آباد سے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ملیر مبینہ ٹائون میں پولیس کی کارروائی کے دوران 3 ملزمان پر مشتمل گروہ منشیات فروش گرفتار ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چرس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جبکہ گلشن معمار سے منشیات فروش گرفتار ہوا، ایک کلو منشیات بھی برآمد ہوئی۔علاوہ ازیں بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 2کلو چرس برآمد کرلی گئی۔گلبرگ پولیس نے کارروائی کے دوران 2ڈکیت گرفتار کرلیئے جن سے ایک نائن ایم ایم ، ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں