تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا حصول ایک صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا

پیر 10 دسمبر 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا حصول ضروری ہے ،صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل اور ہم اپنے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں بلدیہ کورنگی عوامی خدمات کے ساتھ علم کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے ہوئے کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے پہلا آل کراچی انٹر اسکول آرچری چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کی طالبات کے اعزاز میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے دیئے گئے استبقالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہد علی خان ،دائریکٹر ایجوکیشن نیئر اقبال ،دپٹی دائریکٹر ایجوکیشن شاہ فیصل زون خورشید عالم اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئرر ضا نے کراچی کی سطح پر بڑے مقابلے کا ٹائٹل جیتنے والی طالبات کومبارکباد پیش کیا اور انہیں نقد انعامات کے علاوہ اسناد سے نوازا ،چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کی اساتذہ اور محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے افسران کی تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی انہوںنے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا حصول جاری رکھیں مگر تعلیم کوپہلی ترجیح دی جائے انہوںنے کہاکہ بلدیہ کورنگی جہاں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے وہیں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کی مختلف تقریبات کا انعقاد کو بھی یقینی بنا کر کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے چیئر مین سیدنیئر رضا نے طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صدی علم کی صدی ہے ہم نے جدید دور کا مقابلہ علم کو اپنا ہتھیار بنا کر ہی کرنا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ طلبہ وطالبات جدید دورکے علوم سے آراستہ ہونے کے لئے اپنی علمی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دیں تاکہ ہم جدیدیت کا مقابلہ کرکے اپنے وطن کو دنیا کے نقشے میں بھی وکٹری اسٹینڈ پر کھڑا رکھ سکیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سیدنیئر رضا نے طلباء وطالبات کو یقین دلا یا کہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی ماحول کی بہتری کے ساتھ تعلیمی معیار کو بھی اساتذہ کے تعاون اور عوامی تجاویز کے روشنی میں بہتر بنا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں