سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمتوں کے خلاف شوگر ملزمالکان کی حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کردی

پیر 10 دسمبر 2018 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمتوں کے خلاف شوگر ملزمالکان کی حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ میں گنے کی نئی قیمتوں کے تعین کا معاملے کو شوگر ملزمالکان نے گنے کی نئی قیمتوں کو عدالت میں چیلنج کیا تاہم عدالت نے گنے کی قیمتوں کے خلاف شوگر ملزمالکان کی حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت کو 18 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ کین کمشنر اور دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیئے عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے کاشتکاروں کو پچھلے سال کی ادائیگی نہیں کی، حکم امتناع کیوں مانگ رہے ہیں،سندھ اور پنجاب میں تویکساں گنے کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں،پھر کیا مسئلہ ہے،شوگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اجلاس میں مالکان کا موقف سنے بغیر گنے کے نرخ مقرر کیئے گنے کی قیمتوں سے متعلق سندھ حکومت کا 7 دسمبر کا نوٹی فیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں