سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی تفتیش نیا رخ اختیار کر گئی

پولیس نے ایم کیو ایم کے بد نام زمانہ ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی عرف عمیر جیلر کو اہم ملز قرار دے دیا

پیر 10 دسمبر 2018 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی تفتیش نیا رخ اختیار کر گئی،پولیس نے ایم کیو ایم کے بد نام زمانہ ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی عرف عمیر جیلر کو اہم ملز قرار دیتے ہوئے ملزم سے جیل میں تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ۔تھانہ ائیرپورٹ اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر تھانوں کی پولیس نے 7 مقدمات میں تفتیش کے لیے درخوست دائر کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مرزا نصیب بیگ عرف رضوان چپاتی نے عمیر صدیقی کو سانحہ 12 مئی میں اہم کردار ٹھہرایا ہے،ملزم عمیر صدیقی دیگر مقدمات میں گرفتاری کے باعث جیل میں ہے،جیل میں ہونے کے باعث ملزم سے 12 مئی کے مقدمات میں تفتیش نہ ہوسکی،رضوان چپاتی کے اقبالی بیان کی روشنی میں عمیر صدیقی اس سانحہ کا اہم کردار ہے،ملزم سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے عمیر صدیقی سے تفتیش کے لیے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزم سے جیل میں تفتیش کرسکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں