فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام محفل میلاد

پیر 10 دسمبر 2018 19:14

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فردوس کالونی میں عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ برائے خواتین منعقد ہوئی جس میں ملک کی ممتاز و معروف ثناء خوان رسولﷺ نے بارگاہ رسالتؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں فردوس اتحاد کی سرپرست شاہدہ پروین، بیگم حاجی غلام محمد خان سمیت شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں