جسٹس ہیلپ لائن کے تحت منعقدہ فرسٹ لا ء اسٹو ڈنٹس کانفرنس 14 دسمبر کو ہو گی

پیر 10 دسمبر 2018 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) جسٹس ہیلپ لا ئن کے صد ر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ فرسٹ لا ء اسٹو ڈنٹس کا نفرنس 14دسمبر کو کراچی کے مقامی ہو ٹل میں ہو گی ،جس میں ملک بھر سے 500سے زائد مندوبین شرکت کرینگے اس سلسلے میں لا ء اسٹو ڈنٹس کی رجسٹریشن کا عمل جا ری ہے جو کہ 12دسمبر تک جا ری رہیگا ، اس سلسلے میں کا نفرنس کے انتظاما ت کا جا ئزہ لینے کے لیے زیبو ل میں جسٹس (ر) قاضی خا لد علی کی سرپر ستی میں انتظامی کمیٹی کا اجلا س منعقد ہو ا جس میں شرکا ء ، مندوبین، سرکا ری افسران ، مہما نا ن گرا می کی آمد اور انتظا ما ت کا جا ئز ہ لیا گیا ، اس مو قع پر بتا یا گیا کہ وفاقی وزیر قانو ن بیرسٹر فروغ نسیم ، اٹا رنی جنر ل پا کستان انو ر منصور خا ن ، وفاقی سیکر ٹری لا ء کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان ، وفاقی سیکر ٹری شعیب احمد صدیقی ، چیف سیکر ٹری سندھ سید ممتا ز علی شاہ ، صوبائی مشیر قانو ن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب ، سیکر ٹری قانو ن شارق احمد ، ایڈوکیٹ جنر ل سندھ ،سر کا ری اداروں کے لیگل ایڈوائزز ، لا ء یو نیورسٹیز کے وائس چانسلرز ،لا ء کا لجز کے پرنسپلز ، قانو نی ماہر ین ، تا جر رہنما اور معززین شہر کا نفرنس میں شریک ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں