کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن روک دیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 20:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن روک دیا گیا۔ پیر کے روزشہر کے کسی علاقے میں کارروائی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر گورنر ہاؤس میں تاجروں اور صنعتکاروں نے ملاقات کے دوران کراچی آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے پہنچنے والے نقصانات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ آئندہ کی حکمت عملی بنائے بغیر اور متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کیے بغیر آپریشن نہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد روانگی سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے انہیں کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی تھی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے میئر کراچی اور کمشنر کراچی مشاورت کریں گے جس کے بعد ہی آپریشن کے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین ہوسکے گا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں