حکومت اور ادا رو ں کی کا وشو ں کی بدو لت سندھ میں امن قائم ہوا ،مرتضی وہاب

دیر پا امن کیلئے مسلسل کو ششیں کر نے کی ضرورت ہے،بڑ ے گھنا ئو نے جرا ئم ختم کر دیئے ، اسٹریٹ کرا ئم کو بھی انجام تک پہنچائیں گے ،مشیراطلاعات وزیراعلیٰ سندھ

پیر 10 دسمبر 2018 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و قا نو ن اور اینٹی کر پشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ دیر پا امن کے لئے مسلسل کو ششیں کر نے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت اور ادا رو ں کی کا وشو ں کی بدو لت سندھ میں امن قائم ہوا ہے اور بڑ ے گھنا ئو نے جرا ئم ختم کر دیئے گئے ہیں اور اسٹریٹ کرا ئم بھی ختم کریں گے۔

مو ٹر سا ئیکلو ں میں ٹریکرز نصب کئے جا ئیں گے ۔وہ ایپکس کمیٹی کے اجلا س کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر رہے تھے ۔صو با ئی مشیر نے مزید کہا کہ کرا چی میں سیف سٹی پرو جیکٹ کیا جا ئے گا اور اس کا پہلا مر حلہ پا ئلٹ پرو جیکٹ ہو گا جس کا آغا ز ریڈ زون سے کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ تجا وزا ت سے متا ثرہ بے رو زگا ر افرا د کو متبا دل فرا ہم کیا جائے گا تجا وزات کے خلاف احتجا ج کر نا متا ثرین کا حق ہے لیکن اگر کو ئی قا نو ن تو ڑ ے گا تو اس کے خلا ف کا روائی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ملا قا ت مثبت رہی ہے اور وزیر اعلیٰ نے وا ضح کیا ہے کہ سندھ میں قا نو نی حکومت مو جو د ہے اور ایسے کا م نہ کئے جائیں جو صو با ئی حکومت کی حدود کے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے ملا قا ت میں گو ر نربھی مو جو د تھے صو بہ کا سب سے بڑا اسٹیک ہو لڈر وزیراعلیٰ ہے اور بہتر ہو تا کہ وزیر اعظم سے تا جرو ں کی ملاقا ت میں وزیر اعلیٰ بھی مو جو د ہو تے۔

صو با ئی مشیر نے کہا کہ جلد ہی مو با ئل فو ن کی رجسٹریشن کا عمل بھی شرو ع کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے بتا یا کہ یہ ایپکس کمیٹی کا 23واں اجلا س منعقد ہوا تھا اور آ ج کے ایپکس کمیٹی کے اجلا س میں ٹا رگیٹڈ آپریشن کو کا میا ب قرا ر دیا گیا ۔انہو ں نے بتا یا کہ ڈی جی رینجرز نے اچھے اعدا د و شما ر بتا ئے ہیں۔انہو ں نے بتا یا کہ اسٹریٹ کرا ئمز سے نمٹنے کیلئے دو مر حلو ں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا مو ٹر سا ئیکل ما ر کیٹس میں کریک ڈائون کیا جا ئے گا دو سرا مو با ئل چو ر ی کی رو ک تھا م کے لئے ان مار کیٹس کو بھی دیکھا جا ئے گا جہا ں سیکنڈ ہینڈ مو با ئل کے طو ر پر چو ر ی شدہ مو با ئل فروخت کئے جا تے ہیں ۔

مر تضیٰ وہا ب نے بتا یا کہ ایپکس کمیٹی میں تجا وزا ت سے متا ثر ہ لو گو ں کی بحا لی کیلئے بھی غو ر و خو ص کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت پہلے ہی سے ریو یو پٹیشن دائر کر چکی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ سیف سٹی پرو جیکٹ کے تنا ظر میں کیمرو ں کو بھی بہتر بنا یا جا ئے گا جبکہ سائبر کرا ئم پر بھی کنٹرو ل کیا جا ئے گا اور ا س سلسلے میں آر می سے بھی تعاون حا صل کیا جا ئے گا ۔

مر تضیٰ وہا ب نے بتا یا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی رو شنی میں بلو چستان با ر ڈ پر پو لیس چو کیا ں بنا ئی جا چکی ہیں اور وہا ں تعینات اہلکا رو ں کو مزید چو کس کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ کچے کے علا قو ں میں 110پو لیس اسٹیشنز ہیں اور 50چیک پوسٹیں قا ئم ہیں جہاں 3112پو لیس اہلکا ر تعینا ت ہیں ان پو لیس اہلکا رو ں کو 87مو با ئلز اور 33مو ٹر سائیکلز فرا ہم کی گئی ہیں جبکہ کچے کے علا قو ں میں تر قیا تی کام کروائے جا ئیں گے اور وہا ں پلو ں اور سڑ کو ں کے ذر یعے پکو ں کے علا قو ں سے ملا یا جائے گا ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں