کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر ذہنی معذور طلباء کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کر رہا ہے۔ عبد الحسیب خان

ذہنی معذور افراد کو معاشرے کا اہم حصہ بنانا قابل ستائش کام ہے،سفیر فلپائن ڈائینیل راموس ایسپرائٹو عالمی یوم معذورین کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر محمدعمران یوسف،ڈاکٹر ثوبیہ آفتاب اور مخیر افراد کی شرکت

پیر 10 دسمبر 2018 22:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا ہے کہ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر(کے وی ٹی سی)ایک ایسا بحالی کا مرکز ہے جو ذہنی معذورطلباء کو ذہنی معذورطلباء کو ان کی معذوری کی پرواہ کئے بغیرزندگی میں چیلنجز سے بہتر طریقے پر نمٹنے کیلئے تیار کررہاہے اور انہیں ایسا اہل فرد بنایا جارہاہے جو کہ معاشرے میں فعال کردار ادا کرسکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارکراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر(کے وی ٹی سی)میں عالمی یوم معذورین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔کے وی ٹی سی کے جمنازیم میں ہونے والی اس تقریب کا افتتاح ۔فلپائن کے سفیر ڈائینیل راموس ایسپرائٹو(Dainiel Ramos Espiritu)نے کیا۔اس موقع پر سماجی وذہنی سائنس کے ماہر اور ماسٹر انسٹرکٹرہپناتھراپسٹ ڈاکٹر محمدعمران یوسف،ڈاکٹر ثوبیہ آفتاب سمیت شہر کی معزز شخصیات اور عطیہ کنندگان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فلپائن کے سفیر نے انسٹی ٹیوٹ کی تمام جاری سرگرمیوں اور مختلف شعبہ جات میں تربیت حاصل کرنے والوں کے کاموں کو دیکھا۔فلپائن کے سفیر طلباء کے کام سے انتہائی متاثر ہوئے اوراساتذہ اور انتظامیہ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ کے وی ٹی سی نے گزشتہ20سالوں میں غیرمتزلزل کامیابیاں حاصل کیں جس میں معذور افراد تجارت، ملازمت اور دیگر ذریعہ معاش اختیار کررہے ہیں اور اپنی خود مختارزندگی گزار رہے ہیں،محدود وسائل کے باوجود اس مرکزکے کئی گریجوئٹ ٹرینی شہر بھر میں اس وقت مختلف ملازمت کرتے ہوئے اپنے عہدوں پر مستعدی کے ساتھ کام انجام دے رہے ہیں اوراسی طرح اپنا ذریعہ معاش کمارہے ہیں جس طرح ایک عام فردکماتا ہے۔

ان میں سے کچھ نے اپنی فیملی کا آغاز کردیا ہے اور ہمارے درمیان معاشرے کے دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر مثبت کوششوں سے اس تاثرکو بھی یقین میں بدل رہا ہے کہ اپنی کمزوری کو ارادے اور لگن سے اپنی طاقت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔فلپائن کے سفیر ڈائینیل راموس ایسپرائٹو نے کے وی ٹی سی کی سرگرمیوں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی معذور افراد کو معاشرے کا اہم حصہ بنانا قابل ستائش کام ہے۔

اس موقع پر ورکشاپ میں والدین کو اپنے بچوں کے حوالے سے چیلنجز قبول کرنے اور ان چیلنجز کو کامیابیوںمیں تبدیل کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔انہوں نے یہ بھی سیکھا کہ بچوں کو کس قسم کا جذباتی ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔میوزک تھراپسٹ فیصل گل نے والدین کے ساتھ ڈرم سرکل(ہم آہنگی ڈرم)کا انعقاد کیا۔فیصل گل کے مطابق آواز کے مختلف ارتعاش پر کسی شخص کے رویے،توجہ،مزاج میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں