انسانی حقوق کے عالمی دن کے مو قع پر حکومت سندھ کے زیر اہتما م آگا ہی واک کا انعقا د

پیر 10 دسمبر 2018 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کے زیر اہتمام پیپلز چورنگی تا مزار قائد انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی سربراہی وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق کھٹومل جیون اور محکمہ کے سیکرٹری ریاض حسین سومرو نے کی جبکہ واک کے انعقاد اور تمام تر انتظامات کی دیکھ بھال ڈپٹی ڈائریکٹر اور فوکل پرسن برائے واک انیس قادر منگی نے سر انجام دئیے۔

واک کے شرکا میں سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے تنظیمیں ، نوجوانوں ، خواتین اور طلبا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے انسانی حقوق کھٹو مل جیون کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی مذھب نہیں اور آج کی اس واک کا اہتمام لوگوں میں اس عظیم جذبے کی آگاہی اور بیداری ہے۔

(جاری ہے)

کھٹو مل جیون نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت روز اول سے عوام کے حقوق کے تحفظ اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے مشن پر عمل پیرا ہے ۔حکومت سندھ کے سیکرٹری برائے انسانی حقوق ریاض حسین سومرو نے واک کے انعقاد کو احسن کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام میں شعور کی بیداری کے حوالے سے ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیں اور آج کا یہ کثیر الشان اجتماع ایک نئی روایت قائم کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں