ڈاکٹر کمال جامڑو صرف سندھ نہیں بلکہ پورے ملک کے محقق ہیں 40 تحقیقی کتابوں کے محقق کی قدر نہ کرنا ہمارے سماج کا المیہ ہے

پاکستان اکادمی ادبیات کے ڈائریکٹر قادر بخش سومرو کاکمال جامڑو کی تحقیقی کتاب ’’ سندھی ثقافت کا نیا دور ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب

پیر 10 دسمبر 2018 23:53

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان اکادمی ادبیات کے ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کمال جامڑو صرف سندھ نہیں بلکہ پورے ملک کے محقق ہیں 40 تحقیقی کتابوں کے محقق کی قدر نہ کرنا ہمارے سماج کا المیہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل گوٹھ میں سرہان سوسائٹی سندھ اور سچ ویلفیئر ایسوسی ایشن سچل گوٹھ میں کمال جامڑو کی اردو تحقیقی کتاب ’’ سندھی ثقافت کا نیا دور ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھی ادب کی اردو ترجمہ ضروری ہے سندھی ادب ایک وسیع دانش کا مجموعہ ہے جس سے ملک میں بسنے والی دوسری زبانوں کے لوگ بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ نامور ادیب اور دانشور عبد الغفار تبسم نے کہا کہ کمال جامڑو نے سندھی ثقافت پر اردو میں لکھ کر بڑا کام کیا ہے، ان کی یہ کتاب ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ نامور تاریخ دان گل حسن کلمتی نے کہا کہ ڈاکٹر کمال جامڑو سندھ میں آباد اردو بولنے والوں کو سندھی ثقافت کے بارے میں آگاہی دینے کی بہترین کوشش ہے۔ تقریب سے تاج بلوچ، ڈاکٹر عابدہ گھانگھرو، نصیر مہرانوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں