کراچی،تجاوزات کیخلاف آپریشن کے باعث شہر کی تعمیراتی صنعت کی سرگرمیاں منجمد

نئے تجارتی رہائشی پروجیکٹس اور رہائشی سوسائٹیوں میں خرید و فروخت میں کمی

منگل 11 دسمبر 2018 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) تجاوزات کیخلاف آپریشن اور احتساب کے حوالے سے سرگرمیوں کے باعث شہر کی تعمیراتی صنعت کی سرگرمیاں منجمد ہو کر رہ گئی ہیں۔ نئے تجارتی رہائشی پروجیکٹس اور رہائشی سوسائٹیوں میں خرید و فروخت میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنیو الے سرمایہ کار حالات سے شدید پریشان و خوفزدہ ہیں جبکہ کمرشل پروجیکٹ بنانے والے بلڈرز نے بھی تعمیراتی سرگرمیاں تقریباً بند کردی ہیں جس کے سبب یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بھی فارغ ہوگئے ہیں۔

بلڈرز کے جو پروجیکٹ مکمل ہوگئے ہیں جن کو فروخت کرنے کیلئے بلڈر ز مارکیٹنگ کررہے ہیں ان پروجیکٹ میں بھی خریداروں کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی‘ بلڈزر اور پراپرٹی اسٹیٹ بروکرز کا کہنا ہے کہ دو روز سے بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے احتجاج نے مزید صورتحال کو مزیز گھمبیربنادیا ہے کیوں کہ بحریہ ٹاؤن شہر کا رول ماڈل پروجیکٹ تھا جس کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے تو عام بلڈرز نے محتاط انداز اختیار کرلیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں