الخدمت پی آئی پی میں واٹرفلٹریشن پلانٹ،

ووکیشنل سینٹرو کلینک قائم کر ے گی لیبارٹری کلیکشن یونٹ ،فارمیسی ،فزیوتھراپی ،ہیلپ سینٹر زبھی قائم کیے جائینگے،الخدمت اورضمیرالدین میموریل ٹرسٹ میں معاہدہ الخدمت کی خدمات قابل ستائش ہیں،ظفر محمود شیخ ،لوگوں تک صاف پانی،صحت ا ورتعلیم کی سہولتیں پہنچانا چاہتے ہیں ،راشد قریشی

منگل 11 دسمبر 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) الخدمت کراچی اورضمیرالدین میموریل ٹرسٹ کے درمیان پی آئی بی کالونی میں خدمات کے مختلف شعبہ جات میں مل کرکام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کے مطابق الخدمت کراچی پی آئی بی میں واٹرفلٹریشن پلانٹ،لیبارٹری کلیکشن یونٹ ،کلینک ،فارمیسی ،فزیوتھراپی سینٹر،ہیلپ سینٹراورووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کرے گی۔

معاہدے کی دستاویز پر دستخط کی تقریب الخدمت کے مرکزی آفس منعقد ہو ئی جس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی ،قاضی سید صدرالدین ،انجم رفعت اللہ ،ظفر محمودشیخ ،تجمل حسین چشتی ،حارث ظفر،وحید ظفر اور ریاض جوئیہ موجود تھے ۔اس موقع پر الخدمت کی جانب سے قاضی صدرالدین اور ضمیرالدین میوریل ٹرسٹ کی جانب سے ظفر محمود شیخ نے معاہدے پر دستخط کیے اوردستاویز کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں7شعبہ جات تعلیم ،صحت،کفالت یتامیٰ،ڈیزاسٹرمینجمنٹ،کمیونٹی سروسز،صاف پانی،مواخات جن میں الخدمت اپنی خدمات پیش کررہی ہے پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو میں ضمیرالدین میموریل ٹرسٹ ظفر محمو دشیخ نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ الخدمت مختلف شعبہ جات میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے جو قابل ستائش ہیں ۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الخدمت اوررضمیرالدین میموریل ٹرسٹ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں انسانیت کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے ۔منصوبے مکمل ہونے کے بعد پی آئی بی کالونی شہر کی منفرد کالونی ہوگی جہاںبیک وقت الخدمت اپنی کئی سروسزفراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت رضاالٰہی کیلئے کام کررہی ہے ،پروجیکٹس کے قیام کا پی آئی پی اورطراف کے لوگوں کوصاف پانی،صحت ،فنی تعلیم ودیگر سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔تقریب کے آخرمیں راشدقریشی نے ظفرمحمودشیخ کویادگاری شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں