کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

ریلوے کی 580 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، جسے واگزار کرانا ہے،کمشنر کراچی افتخار شلوانی

منگل 11 دسمبر 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) کراچی کے علاقے غریب آباد میں سرکلر ریلوے کی اراضی اور ٹریک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا، تجاوزات ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق ریلوے کی 580 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، جسے واگزار کرانا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سرکلر ریلوے کا ٹریک 20 سے زائد اسٹیشنز پر مشتمل اور 43 کلومیٹر طویل ہے، جس کے اطراف 5 ہزار سے زائد مکانات تعمیر ہیں۔

سرکلر ریلوے ٹریک کے اطراف میں مکانات اور بلندوبالا عمارتیں بھی موجود ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں رہائشیوں کے پاس متعلقہ اداروں کے اجازت نامے اور لیز کی دستاویزات بھی موجود ہیں۔دوسری جانب سپرہائی ایم نائن پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی تعمیرات، بل بورڈز اور سائن بورڈز سمیت دیگر تجاوزات ختم کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں