الائنس آف پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنزکی’’ تعلیم بچاؤ کانفرنس ‘‘کل ہوگی

مہمان خصوصی وزیر بلدیات سعید غنی ہوں گے ،کراچی کے اسکولوںکو درپیش مشکلات پرگفتگو کی جائے گی

منگل 11 دسمبر 2018 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے تحت ’’تعلیم بچاؤ کانفرنس ‘‘کل 12دسمبر بروز بدھ سہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگی ۔کانفرنس میں اسکول مالکان ،طلبہ اور والدین شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیربلدیات سندھ سعید غنی ہوں گے ،جبکہ نصرت سحر عباسی(فنکشنل لیگ )حافظ نعیم الرحمن (امیرجماعت اسلامی کراچی)خرم شیرزمان (پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی)اسلم غوری (جے یوآئی)قاضی احمد نورانی(جے پوپی)چیئرمین الائنس فیض احمد فیض ،علیم قریشی ،انتخاب عالم سوری ودیگر رہنما خطاب کریں گے ۔

کانفرنس میںایس بی سی اے کی جانب سے نجی اسکولوں کی رہائشی علاقوں سے تعلیم کیلئے متعین جگہوں پر منتقلی اورریگولرائز کرانے سمیت دیگر درپیش مشکلات اوران کے حل سے متعلق گفتگوکی جائے گی ۔دریں اثنا فیض احمد فیض اورانتخاب عالم سوری نے کہا کہ شہر کے اسکولوں کیلئے تعلیمی عمل میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،جس سے اسکول مالکان ،والدین اور بچے اصطراب کا شکار ہیں ،کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ان مسائل کو اجاگر کرنا ہے جو نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا سبب ہیں اوران کاحل تلاش کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں