سندھ حکومت کی جانب سے اخبارات کوواجبات کی عدم ادائیگی، سی پی این ای کے تحت سندھ اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ

منگل 11 دسمبر 2018 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سندھ حکومت کی جانب سے اخبارات کوواجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سی پی این ای کے تحت سندھ اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرے میںپرنٹ میڈیاسے تعلق رکھنے والے صحافیوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔مظاہرین محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے دفترکے سامنے جمع ہوئے،جہاںسے انہوں نے سندھ اسمبلی تک پرامن مارچ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوںمیںبینرزاٹھارکھے تھے جن پر نیب زدہ ایجنسیوںکوواجبات کی ادائیگی بندکرو،اخبارات کوواجبات کی ادائیگی کروکے نعرے درج تھے۔اس موقع پرصحافیوںنے شدیدنعرے بازی کی،بعدازاںمظاہرین نے سندھ اسمبلی کے اندرجانے کی کوشش کی۔انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے پرمظاہرین نے اسمبلی کے گیٹ کے سامنے دھرنابھی دیا،مظاہرین کاکہناتھاکہ جب تک سندھ حکومت کی جانب سے واجبات کی ادائیگی سے متعلق معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی نہیںکرائی جاتی دھرنا جاری رکھاجائے گا،اس موقع پرسی پی این ای کے جنرل سیکر ٹری ڈاکٹرعبدالجبارخٹک ،عبدالخالق مارشل و دیگرعہدیداران نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعبدالجبارخٹک کاکہناتھاکہ نیب زدہ ایجنسیوںکوادائیگی کردی گئی ہے۔جبکہ اخبارات کی ادائیگیاںروک دی گئی ہے۔بعدازاںمشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات کیئے،مرتضیٰ وہاب کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے یقین دہانی کرانے پرسی پی این ای نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں