والدین بچوں کو پولیو ویکسی نیشن لازمی کرائیں، ڈی سی ویسٹ

بدھ 12 دسمبر 2018 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ والدین اپنء بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے پولیوں جیسی مہلک بیماری سے بچا کیلئے بھرپور اقدامات کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع غربی کے تمام علاقوں میں بچوں کی پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائینگے تمام گلی محلوں میں رہائش پذیر فیملیز کو اس بات پر تیار کریں کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں پولیو ویکسین سے ہی ہم اپنی آنے والی نسل کو معذوری سے بچا سکتے ہیں اور جلد ہی پولیو فری پاکستان بنا سکتے ہیں لہذا کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین پینے سے نہ رہے آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ تمام بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو آگاہی فراہم کریں اور اس مہلک بیماری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے روشناس کروائیں پولیو مہم کا 10دسمبر سے 16دسمبر تک جاری رہیگی اجلاس میں تمام زونوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز پولیو ویکسین کے ضلع غربی میں تعینات تمام افسران اورڈاکٹرز کے علاوہ اہلکار بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں