کراچی کے لوگوں کے پاس علم کا خزانہ ہے اور علم کا خزانہ کوئی چرانہیں سکتا،نجیب ہارون

بدھ 12 دسمبر 2018 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے، جن کے پاس علم کا خزانہ ہے اور علم کا خزانہ کوئی چرانہیں سکتا۔ہماراعزم ہے کہ آج کا ہر بچہ اور بچی پڑھالکھااور آنے والے وقت کا باشعورشہری ہو۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی انجینئر نجیب ہارون نے مقامی آڈیٹوریم میں منعقدہ لیومینری لرننگ سرکل فائونڈیشن کی تقریب پذیرائیEducation For Everyoneکے موقع پرصدارتی خطاب میں کیا۔

تقریب میں حلقہ256کے ممبران۔

(جاری ہے)

لیومینری لرننگ سرکل فائونڈیشن کی انتظامیہ،مختلف اسکولوں کے بچوں اور ان کے والدین ،میڈیانمائندگا،نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریاایسوسی ایشن کے عہدیداران،پلول،تعبیرگروپ،شعبہء تعلیم اور بزنس سے وابستہ افرادکے ساتھ ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے بھرپورشرکت کی۔اس موقع پر بچوں نے پرجوش وپرلطف ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین تقریب سے خوب دادوصول کی،قبل ازیں ننھے منے بچوں نے ہر آنے والے مہمان کا استقبال پھولوں کی کلیاں دے کر کیا۔تقریب میں اس عزم کا اظہارکیاگیاکہ ہرایک اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے ملک کے ہر بچے کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں