کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا چھٹا کانووکیشن 29دسمبر کو ہوگا ،صدر مملکت مہمان خصوصی ہونگے

بدھ 12 دسمبر 2018 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا چھٹا کانووکیشن کالج کے آڈیٹوریم میں 29 دسمبر کو ہوگا ۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے ۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یہ افتخار حاصل ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کالج کے اولین فیکلٹی ممبران میں شامل رہے ہیں ۔ کانووکیشن کے انتظامات کے لیے کالج کے پرنسپل پروفیسر سید محمود حیدر مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔

کانووکیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم اللہ جبکہ سیکریٹری ڈاکٹر شیراز کو مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بینکوئیٹ اور کیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر مسعود زکائی ، استقبالیہ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر روبینہ طاہر ، میڈیا کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر زبیدہ مسعود، سیکوریٹی کمیٹی کے نگراں ڈاکٹر ناصر علی خان ، سووینیئر کمیٹی کے سربراہ پروفیسر سلطان مصطفے، اسٹیج کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عقیل شیخ اور ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمال الدین ہوں گے ۔ کانووکیشن میں ایم بی بی ایس کے 240 اور بی ڈی ایس کے 100 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی ۔ کانووکیشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سلیم اللہ نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوٹو سیشن کے جمعہ کی صبح نو بجے کالج پہنچ جائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں