وفاق کی گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے ،ْ مرتضیٰ وہاب

بدھ 12 دسمبر 2018 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ وفاق کی جانب سے گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے نجی تعلیمی ادارے کی کانووکیشن کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبے سے ملنے والے قدرتی وسائل پر صوبے کا حق ہے ،ْآئین کے مطابق قدرتی وسائل کا حق صوبے کو دیا جائے، وفاقی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار حیران کن ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں