سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسکواڈ نے مختلف علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات کو منہدم اور سربمہرکر دیا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:04

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی ای) کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوںمیں بڑی تعداد میںدکانوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کومنہدم اورسربمہرکردیاگیا۔ترجمان کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے معززعدالت عالیہ سندھ کے ایک حکم کی تعمیل کرتے ہوئے جمشیدٹائون میں پلاٹ نمبرR-76،سے پلاٹ نمبر R-84،تک 9پلاٹس پرغیرقانونی دکانوں کی تعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں نے عمومی کارروائی میںاستعمال اراضی کی خلاف کے زمرے میں لیاری ٹائون میںپلاٹ نمبر 33/1,LY-07،موسیٰ لین ،پرتمام دکانوں اورصدرٹائون میںپلاٹ نمبر 34,PR-02،پریڈی کوارٹرز کی بیسمنٹ میں بھی دکانوں کومنہدم کردیا۔

علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ نے جمشیدٹائون میں پلاٹ نمبر56,C/1،الریاض سی ایچ ایس پرپہلی منزل کے آرسی سی کالمز، پلاٹ نمبر12-M،بلاک 6،پی ای سی ایچ ایس پردسری منزل کی دیواروں،کالمزاورچھت کی تعمیرکے لئے نصب شیٹرنگ اورپلاٹ نمبر13-J،بلاک 6،کے گرائونڈفلور کی دیواروں اورپریکاسٹ چھت کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائی میں نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر B-66،بلاک C،کے گرائونڈفلورکی پرزینے اورپانی کے بالائی ٹینک ٹاوراورپلاٹ نمبر F-53،بلاک F، کی عقبی جانب باتھ رومز کومنہدم کردیاجبکہ گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبرB-38،بلاک 3،اسکیم 36 ،گلستان جوہر،پردوسری منزل کی دیواروں ،آرسی سی کالمزاورچھت کی شیٹرنگ سمیت تمام غیرقانونی تعمیرات اورپلاٹ نمبر FL-08،بلاک 6،اسکیم 24،کی چوتھی منزل کے اوپرٹی آر گارڈر2کمروں کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں