گیس کی فراہمی پر سوئی سدرن حکام اور سی این جی اسٹیشنز مالکان کے مذاکرات ناکام

گیس فراہمی کے حوالے سے واضح جواب نہ دینے پر سی این جی اسٹیشنز مالکان کا جمعہ کو ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنے اور احتجاجی کیمپ لگانے کی دھمکی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) گیس کی فراہمی پر سوئی سدرن حکام اور سی این جی اسٹیشنز مالکان کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیںجبکہ گیس فراہمی کے حوالے سے واضح جواب نہ دینے پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے جمعہ سے ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنے اور احتجاجی کیمپ لگانے کی دھمکی دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن حکام کی جانب سے بعض فیلڈز میںفنی خرابی کے باعث گیس فراہمی میںکمی کو جوا بناتے ہوئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور پلانٹس کو بدھ کے روز بھی گیس فراہمی مکمل طور پر بند رہی۔

بدھ کو سی این جی ڈیلزر ایسوسی ایشن اور اسٹیشن اوونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤںنے عبدالسمیع خان اور ملک خدا بخش کی قیادت میں سوئی سدرن حکام سے مذاکرات کئے اور سی این جی اسٹییشنز کو گیس فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ،تاہم اس موقع پر سوئی سدرن حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جونہی فیلڈز سے گیس فراہمی میںبہتر ی آئیگی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کردی جائیگی،تاہم اسٹیشنز مالکان نے سوئی سدرن حکام کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیس بحالی کے حوالے سے جمعرات تک کوئی واضح جواب نہیںدیا گیا تو جمعہ کو ایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا اور احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا ،اسٹیشنز مالکان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،شہر میںپبلک ٹرانسپورٹ بند ہے ،رکشہ اور ٹیکسی مالکان کے ساتھ نجی گاڑی مالکان بھی گیس بندش کے باعث پریشان ہیں اور شہر میںٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس میں کمی کے باعث 350ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ھی,کنٹر پساکی اور گمبٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث گیس میں کمی ھوئی ھی جبکہسردی بڑھنے گیس کی طلب میں اضافہ ھوا ہے ،گیس کی کمی کے باعث بجلی گھر اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کی ھے ۔سینئرجنرل منیجر سوئی سدرن گیساعجاز احمد کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو ہر صورت گیس فراہم کی جائے گی، سی این جی کو اب پوری سردی بند نہیں کیا جائے گا،ہم نے سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات میں اچانک سے گیس کی کمی ہونیکیمعاملے سے آگاہ کیا ہے اورسی این جی سیکٹر سے اپیل کی ہے دو تین روز میں لائن ہیک بحال ہونے پر فیصلہ کیا جائے گا ۔

آل پاکستان سی این جی فورم چئیرمین شبیر سلیمان جی نے کہا کہ مزاکرات کامیاب نہیں ہوئے،سی این جی کی سپلائی بحال نہ کی تو چوبیس گھنٹے بعد پر امن احتجاج ہو گا اورسوئی گیس کے دفتر کے سامنے ٹینٹ لگا کر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے صاف کہا ہے کہ اگر کل تک صیح جواب نہیں دیا کہ کب سی این جی کو گیس بحال ہوگی تو پھر ہم اس کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہونگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں