کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی پانی کے حوالے سے ’’آگہی واک‘‘ 16 دسمبر کو ہو گی

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے 16 دسمبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے سی ویو کراچی سے پانی کے حوالے سے نکالی جانے والی ’’آگہی واک‘‘ کی تیاریاں جاری ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر رشید زمان کی ہدایت پر وائس چیئرمین و فنانس سیکریٹری حنیف اللہ، اقبال ظفر گجر، سہیل اختر اور احسان اللہ محسود کی قیادت میں کمیٹیاں سرگرم ہیں۔

ریلی میں شرکت کے لئے جنرل سیکریٹری یونائیٹڈ ہیومن رائٹس آف کمیشن فہیم صدیقی ایڈووکیٹ، چیئر پرسن پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن نسرین فضاء، چیئرپرسن تنظیم فلاح و بہبود میڈم شمیم اختر، چیئرمین کرسچن ڈیمو کریٹک یونین آف پاکستان نعیم کھوکھر، جنرل سیکریٹری سائبان حیدر علی حیدر، ڈائریکٹر کلچر و اسپورٹس ڈی ایم سی ملیر جمال ناصر، انسانی حقوق کے معروف سماجی کارکن ابرار حسین، ہزارہ اتحاد کے رہنما وقار تنولی، اینکر پرسن مجتبیٰ مورائی، قلبِ محمد، چیئرمین کنیز فاطمہ ویلفیئر ایسوسی ایشن سید سبطین نقوی، چیئرمین جناح ویلفیئر فائونڈیشن تنویر سید، اراکین سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان، جمال صدیقی، پی ٹی آئی لیبر ونگ سندھ کے نائب صدر رائو مشتاق، خاتون مسلم لیگی رہنما و سٹی کونسلر پروین بشیر، ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی ایم سی کورنگی ایاز خان وارثی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد، معروف سپورٹس آرگنائزر اعجاز احمد، پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما سلیم انصاری و دیگر کو دعوت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈاکٹر رشید زمان کا کہنا ہے کہ ’’آگہی واک‘‘ آبی مسئلہ کو اجاگر کرنے کی مہم کی ایک کڑی ہے جو ملک گیر جاری رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں