آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات ، 64 امیدواروں نے کاغدات نامزدگی جمع کرادیئے

صدارت کے لیے محمد احمد شاہ ،محمد اسلم شیخ ،نجم الدین شیخ ،قاری صداقت علی ،سیکرٹری کیلئے مبشر میر ،اطہر وقار ،ہما میر اور دیگر امیدوار

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے آئندہ دو سال برائے 2019-2020 ء 17 نشستوں کے لئے کل 64 امیدواروںنے کاغدات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔صدارت کے کل چار ہیںنائب صدر کے لیے چھ ، سیکریٹری کے لیے چھ، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے چار، خازن کے لیے چھ، اور گورننگ باڈی کے لیے اڑتیس امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

23 دسمبر کو آئندہ دو سال کے لئے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر شام پانچ بجے تک مقرر کی گئی تھی۔ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے احاطے میں الیکشن کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے جس میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، چیف الیکشن کمشنر اور کمشنر کراچی کے نمائندے کے طور پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی ختم ہونے سے قبل صدارت کے لئے محمداحمدشاہ کے علاوہ محمد اسلم، نجم الدین شیخ اور قاری محمد صداقت علی نے کاغذات جمع کروائے۔ ، نائب صدر کے لئے نجم الدین شیخ، مبشر میر، اطہر وقار اعظم، ہما میر، محمد اقبال لطیف اور منور سعید شامل ہیں۔ سیکریٹری کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں نجم الدین شیخ، محمد اسلم، مبشر میر ، اعجاز احمد فاروقی، قدسیہ اکبر شامل ہیں۔

جوائنٹ سیکریٹری کے لیے فارم جمع کروانے والے امیدوار سید محمد فیصل ندیم، فہیم احمد صدیقی، اسجد حسین بخاری اور خالد آرائیں ہیں خازن کی نشست کے لیے سید محمد فیصل ندیم، فہیم احمد صدیقی، ہما میر، قدسیہ اکبر، حسینہ معین، اور جعفر عزیز شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کے لیے دراخوست فارم جمع کروانے والے امیدواران میں سید نسیم احمد شاہ، سید محمد اسلم شاہ، انور رضا، سیماحفیظ، شیخ جاوید محبوب، صباحت بخاری، محمد علی شایکی، وصال حیدر، ذولفقار حیدر خرم، عمیر علی انجم، محمد نعیم طاہر، محمد ابراہیم خان، غزالہ عارف، ممتازرضا سیال، منصور زبیری، سید عبدالباسط، قندیل جعفری، طلعت حسین، اسجد حسین بخاری، عظمی الکریم، ایس ایم قیصرسجاد، شیخ راشد عالم، شکیل خان، محمد اقبال لطیف، سید سعادت علی جعفری، ہما میر، خالد آرائیں، اطہر وقار عظیم، کاشف گرامی (عبدالرحمان فاروقی)، محمد ایوب شیخ، عنبرین حسیب، قدسیہ اکبر، محمد بشیر خان سدوزئی، فرخ ٹی شعاب، نوری الہدی شاہ، منورسعید، سید محمد عمران مومنہ اور حسین معین شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں