سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی جعلی ڈگری کے خلاف درخواست کی سماعت 20 دسمبر کو مقرر کردی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی جعلی ڈگری کے خلاف درخواست کی سماعت 20 دسمبر کو مقرر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست شہری عبدالقیوم کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مکیش کمار چاولہ کی تاریخ پیدائش 1974 ہے ،جس شخص کی ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی اس کی تاریخ پیدائش 1980 ہے،مکیش کمار چاولہ نے 1992 میں کراچی سے جبکہ مکیش پنساری نے 1996 میں سجاول سے میٹرک کیا ،مکیش کمار چاولہ نے میٹرک کے بعد کسی کالج یا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل نہیں کی ،مکیش کمار چاولہ، مکیش کمار پنساری کی جامشورو یونیورسٹی کی ڈگری جعلسازی سے استعمال کر رہے ہیں،جامشورو یونویرسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والا مکیش کمار پنساری کراچی کے ایک بینک میں ملازمت کرتا ہے، مکیش کمار چاولہ کو نااہل قرار دیا جائے وہ صادق اور امین نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں