فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے قیدی کی درخواست کی سماعت،وفاقی حکومت کے جانب سے عدالت میں جواب جمع کردایا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے قیدی کی درخواست کی سماعت،وفاقی حکومت کے جانب سے عدالت میں جواب جمع کردایا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا فوجی عدالت نے ملزم حشام نصیر کو سزا سنائی ہے، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ فوجی عدالت نے جو سزا سنائی اس فیصلے کی کاپی ہمیں فراہم نہیں کی گئی، عدالت نے سرکاری وکیل کو فیصلے کی نقول درخواستگزار کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 10 جنوری تک ملتوی ردی جبکہ فاضل بنچ نے سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی،حشام نصیر پر پاکستان نیوی کے بحری جہاز پر دہشتگردوں سے تعاون کا الزام ہے ،فوجی عدالت نے اس الزام میں لیفٹیننٹ حشام کو سزائے موت سنائی تھی،حشام نصیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ فوجی عدالت کی کارروائی، فیصلے اور وجوہات کی تحریری نقول فراہم نہیں کی جارہی،حشام نصیر کو 11 ماہ لاپتہ بھی رکھا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں