عدالت نے پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ پولیس کراچی ریجن میں بھرتیوں کا معاملہ،عدالت نے پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں مسترد کردیں ایک سو سے زائد تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں نے درخواست دائر کی تھی ،درخواستوں میں آئی جی سندھ کی جانب سے گریس مارکس دینے کو چیلنج کیا گیا تھا دوہزار تیرہ و چودہ تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں نے درخواستیں دائر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ میں تحریری امتحان دیا 5 سو 11 امیدواروں کو بھرتی کیا گیا عدالت میں بیرسٹر شہریار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو اختیار ہے وہ گریس مارکس دے سکتے ہیں،آئی جی سندھ اضافی صلاحتیوں پر امیدوار کو گریس مارکس ایوارڈ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں