حفاظت کو فروغ دینے کے لیے اوبر نے انجمن ہلال احمر پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی
جمعرات 13 دسمبر 2018 21:26
(جاری ہے)
اس کے علاوہ دنیا کے 196 ممالک میں یہ سرٹیفیکیشن کارآمد بھی ہے۔ڈرائیور پارٹنرز کو تربیت کے اختتام پر سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔ حفاظت اوبر کی اولین تر جیح ہے جو کہ اوبر کی جانب سے پوراسال کیے جانے اقدامات اور مہم کے ذریعہ دیکھی جاسکتی ہے جس میںرائیڈرزکی حفاظت اور فلاح و بہبود پر اہم توجہ کے ساتھ، پس منظر کی تفصیلات، caller anonymizationاور SOS بٹن جیسے اقدامات قابل ذکرہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ،ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ -اوبر، عمر عسکری نے کہا، " اوبر اپنے تمام آپریشنل شہروں میں حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔ ہم انجمن ہلال احمر پاکستان جیسی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے تاکہ ہم اپنے ڈرائیورپارٹنرز کو حفاظتی اقدامات سے آگاہی فراہم کرتے رہیں جو کہ کسی بھی ایمرجنسی کے موقع پر ان کی مدد کریگی۔" اس شراکت داری کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، انجمن ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ ''یہ منصوبہ پاکستان میں روڈ سیفٹی متعارف کرانے کے لئے نئے دور کا آغاز ہے۔ انجمن ہلال احمر پاکستان نے اپنے پارٹنر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعے اقوام متحدہ کی روڈ سیفٹی قرارداد پر دستخط کیے ہیں جو کہ روڈ سیفٹی اور فرسٹ ایڈ پر ٹریننگ اورآگاہی پر عالمی منظور شدہ گائیڈ بک کے مطابق کوششیں کر رہی ہے ۔"انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا؛ '' انجمن ہلال احمر پاکستان اور اوبر نے روڈ سیفٹی اور فرسٹ ایڈ پر اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔یہ ڈیجیٹل ٹریننگ ہزاروںاوبرڈرائیورپارٹنرز کو روڈ سیفٹی اور فرسٹ ایڈ پر بہتر ین معلومات اور تربیت فراہم کریگی گی۔''اوبر نے اپنی مختلف مارکیٹنگ کی مہموں کے ذریعے رائیڈرزکی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے جس نے کمپنی کو اپنے مقصد میں معاونت کے لیے بہترین کمپنی کا انتخاب کرنے پر رہنمائی کی جس پر بعد ازںبہت مباحثوں کے بعد انجمن ہلال احمر پاکستان کا انتخاب کیا گیا ۔1947کے ریڈ کراس آرڈر کے تحت، ہلال احمر اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر ایس) ونوں دنیا میں سب سے بڑی انسانی تنظیمیں ہیں جس میں تقریبا 97 ملین رضاکار ہیں۔ انجمن ہلال احمر پاکستان اپنے قیام کے بعد ہی سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے جس میں قابل ذکر؛ 1947-48 میں پناہ گزینوں کو امدادی اشیاء کی تقسیم، 1965 اور 1971 کی پاک- بھارت جنگوں کے دوران 10 ملین خاندانوں کے پیغامات کا تبادلہ، 1974 میں سیلاب متاثرین کی بحالی، 1981 میں افغان مہاجرین کے لئے صحت کی امداد، 2005 میں بڑے زلزلہ کے 3.4 ملین متاثرین کو 6.7 بلین روپے کی امدای رقم فراہم کی گئی۔ 2005 سے 2017 کے درمیان، پی آر سی ایس نے ملک میں 28 بڑی آفتوں کا جواب دیا اور 11 ملین افراد کو 24.5بلین روپے کی امداد فراہم کی۔گزشتہ سال ، اوبر نے اپنی" راستہ دیں-" مہم میں ایمبولنس کوراستہ دینے کے لیے آئی سی آر ایس کے ساتھ شراکت داری قائم کی ۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف خون کے عطیات کی مہم بھی شامل تھی۔ اوبر انجمن ہلال احمر پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری میں اپنی تمام روایت کو جاری رکھے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
سیلانی کے تحت خشک اور تیار خوراک کے علاوہ ادویات پر مشتمل ایک اور کھیپ فلسطین کے لیے روانہ کردی گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ