مقابلوں کا انعقاد طلبہ وطالبات کی ذہنی اورسماجی نشوونما کیلئے ضروری ہے، صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا

ہم سب کی شناخت پاکستان ہے اس لئے ہم سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر وترقی میں حصہ لیا چاہیئے ، ڈاکٹر سعید الدین

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ثانوی تعلیمی بورڈکے ریسرچ سیکشن کے تحت ہفتہ طلبہ وطالبات کے چوتھے دن مقابلہ ملی نغمے کے موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے وومن ڈولپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے شر کت کی انہوں نے میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین اور ریسرچ سیکشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے مقابلوں کا انعقاد طلبہ وطالبات کی ذہنی اورسماجی نشوونما کیلئے ضروری ہے ، میڑک بورڈ طلبہ وطالبات کی شخصیت کی تعمیر کے لئے جو کاوشیش کرہا ہے وہ بہت خوش آئند ہیں انہوں نے طلبہ وطالبات کو نصحیت کی کہ مختلف مقابلوں میں میں شرکت کے لئے خود محنت کرنے کی کوشش کریں اور اس سلسلے میں کتابوں کا مطالعہ اور حالت حاضرہ سے واقفیت کی عادت ڈالیں، چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سیدہ شہلا رضاکا شکریہ ادا کیااور کہا کہ آپ کی آمد طلبہ وطالبات کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے انہوں نے ملی نغمات کے مقابلے میں شریک طلبہ وطالبات کے جوش و جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ ہم سب کی شناخت پاکستان ہے اس لئے ہم سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر وترقی میں حصہ لینا چاہیئے اس موقع پرسیکریٹری سید محمد علی شائق ، ناظم امتحانات خالد احسان ، ڈائریکٹرایجوکیشنل ریسرچ مسزحور مظہر، مسرت نیازی ، ایم اے جعفری ،ضیاء الحق، اپیکا یونٹ کے صدر عبدالوہاب لاکھو ،سلمان خان ،شکیل احمد بھی موجود تھے جبکہ مقابلہ میںمقابلہ ملی نغمہ کے منصفین کے فرائض قمر ایوب، لیلی علی، فریال خان نے انجام دے رہے ہیں نظامت کے فرائض ڈاکٹررخسانہ صباء نے انجام دئے ،مقابلے ملی نغمے میں کے ایم اے بوائز اسکول کے طالب علم انس نے اول، سینٹ لارنس گرلز اسکول کی طالبہ ام ایمن نے دوم اور فیضان مشتاق ایجوکیشن فاؤمڈیشن پاک کالونی کے طالب علم حافظ علی شیخ سوم پوزیشن حاصل کی ، جبکہ میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے ایڈاریواسکول برائے بلائنڈ کے طالب عمل ربیع اور سی اے ماڈل اسکول کے محمد وجاہت کو اسپیشل ایورڈ دینے کا اعلان کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں