کراچی، سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی برقرار

احسن آباد میں سیویریج کا پانی نکالنے کے لئے سرکاری سطح پر کوئی بھی مدد نہ ہو سکی،

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی برقرار، احسن آباد میں سیویریج کا پانی نکالنے کے لئے سرکاری سطح پر کوئی بھی مدد نہ ہو سکی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ڈی ایم سی ایسٹ کے تعاون سے چوتھے روز بھی اپنی نگرانی میں علاقہ سے گٹروں کے پانی کا انخلاء کرانے میں مصروف، احسن آباد میں بلاک ہونے والی گٹر لائن کی جگہ نئی لائن بچھا دی گئی جس کے بعد پانی کم ہونا شروع ہوگیا علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے احسن آباد میں جاری کام کا دورہ کیا جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے کام مسائل خود حل ہوجاتے ہیں سندھ حکومت اور واٹر بورڈ ایک ھفتے کے لئے اس علاقہ میں کام کرتے تو آج عوام مہینوں کا یہ عذاب نہ بگھتی۔

(جاری ہے)

نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے لائنز بلاک ہوچکی تھی جہاں نئی لائنز ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، علاقہ کی عوام پریشان ہوگی تو چین سے ہم بھی نہیں سو سکتے ہیں عوام کی دن رات خدمت کرنا ہی اصل سیاست ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں