ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا دھچکا،سینئررہنما ، سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اپنا استعفیٰ رابطہ کمیٹی کو بجھوادیا،استعفیٰ دلبرداشتہ ہوکر نہیں دیا کافی عرصے سے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا سوچ رہا تھا ، کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں بلکہ اب سماجی کاموں پر توجہ مرکوز رکھوں گا ،سید سردار احمد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا دھچکا،سینئررہنما اور سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اپنا استعفیٰ انہوں نے رابطہ۔کمیٹی کو بجھوادیا ہے۔سید سردار احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دلبرداشتہ ہوکر نہیں دیا ہے بلکہ وہ کافی عرصے سے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا سوچ رہے تھے۔

انہوں۔

(جاری ہے)

نے کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں بلکہ اب سماجی کاموں پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔واضح رہے کہ سردار احمد چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے ہیں۔وہ دو بار صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں اور گزشتہ دورحکومت کے دوران وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر بھی تھے۔سردار احمد کے استعفیٰ کو موجودہ حالات میں ایم کیو ایم کیلئے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔زرائع کا دعویٰ ہے کہ رابطہ کمیٹی سید سردار احمد کا استعفیٰ قبول کرنے سے قبل۔ان سے رابطہ کرکے تحفظات دورکرنے کی پوری کوشش کرے گی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں