اسکول فیسوں سے متعلق عدالتی حکم،ایف آئی اے نے 16 اسکول سیل کردیئے اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا

جن اسکولوں کوسیل کیا گیا ان میں سٹی اسکول ، بے ویواکیڈمی، بیکن ہائوس، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹر، سولائزیشن اسکول شامل ہیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اسکولوں کے خلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئی16اسکولوں کوسیل کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون نے سپریم کورٹ کے حکم پرفیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 16 اسکولوں کو سیل کردیا اور متعدد اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایات پراسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے، جن اسکولوں کوسیل کیا گیا ہے ان میں سٹی اسکول ، بے ویواکیڈمی، بیکن ہائوس، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹر، سولائزیشن اسکول شامل ہیں جب کہ بیکن ہائوس اورسٹی اسکول کی متعدد برانچزسیل کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے بڑے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم دیتے ہوئے سالانہ 8 فیصد سے زیادہ اضافہ پر پابندی لگادی تھی اور21 بڑے اسکولوں کے اکائونٹس تحویل میں لینے اورکھاتے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولزکوغیرضروری منافع نہیں کمانے دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں