فیس بک پر لڑکیوں سے دوستی اور بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

فیس بک پر لڑکیوں سے دوستی اور بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) ایف آئی اے نے فیس بک پر دوستی کرنے کے بعد لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور رقم لوٹنے والا ایک اور ملزم گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے خاتون کی شکایت پر ملزم اسد کو نیو کراچی سے گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم جعلی فیس بک اکائونٹس سے لڑکیوں سے دوستی بڑھاتا تھا، شادی کرنے کے وعدے کرتا اور پھر ان کی نامناسب تصاویر لیکر بلیک میل کرنا شروع کردیتا تھا۔

اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ ملزم ایک خاتون کو بلیک میل کر کے 6لاکھ روپے لے چکا ہے جبکہ جس خاتون کی شکایت پر گرفتار ہوا، اس سے 2لاکھ مانگ رہا تھا ۔ایف آئی اے نے ملزم کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ ملزم اسد سے سوال کیاگیا تو منہ چھپاتا رہا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی جعلی آئی ڈیز بھی مل گئی ہیں ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں