کراچی میں اینٹی کارلفٹنگ سیل کی کارروائی،5مطلوب ملزمان گرفتار

ملزمان میں ہمایوں، کاشف، نادر، اعظم اور آصف شامل ہیں، ایس ایس پی اے سی ایل سی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کراچی کے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں، موٹر سائیکل چھیننے اور لوٹ مار میں ملوث 5رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اے سی ایل سی حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اینٹی کارلفٹنگ سیل کی جانب سے کارروائی کے دوران 5 مطلوب ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جو 2005 سے ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں، موٹرسائیکل چھیننے اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی اے سی ایل سی کے مطابق ملزمان میں ہمایوں، کاشف، نادر، اعظم اور آصف شامل ہیں، جو ماضی میں بھی کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتارملزمان میں سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موٹرسائیکلیں سمیت دیگربرآمد کیے گئے۔ ملزمان ماضی میں بھی کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان کے بیان کے مطابق ڈکیتی،موبائل اور موٹرسائیکلیں چھیننے کی کتنی وارداتیں کی یاد نہیں ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں