ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر رشوت لینے والا ایس ایچ او سپر مارکیٹ معطل

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) 2بے گناہ بھائیوں کی گرفتاری اور رشوت کے عوض رہائی کے الزام میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو معطل کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو دو بے گناہ بھائیوں کی گرفتاری اور رشوت لے کر رہائی کے الزام میں معطل کر دیا ۔سپر مارکیٹ تھانے نے ایف بی ایریا میں گھر پر ہونے والی نجی پارٹی پر چھاپا مار کر 2 بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ نے رشوت لینے والے ایس ایچ او سہیل وگن کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا، جب کہ ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی نے ایس ایچ او کو گزشتہ رات عہدے سے ہٹا دیا تھا۔سپر مارکیٹ تھانے کی جانب سے ایف بی ایریا میں گھر پر ہونے والی نجی پارٹی پر چھاپا مارا گیا تھا، جس میں 2 بھائیوں کو حراست میں لے کر گھر سے 29ہزار روپے اور زیورات لوٹے گئے تھے۔بھائیوں کو سپر مارکیٹ تھانے میں بند رکھا گیا، جنھیں ایک لاکھ 60 ہزار رشوت لے کر رہا کیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ کے ایکشن لینے پر پولیس اہل کاروں نے گھر پہنچ کر رقم واپس کر دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں