اسٹریٹ کرائم کے شکار شہریوں کوموبائل اور موٹرسائیکلیں واپس مل گئیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) کراچی میں ویسٹ زون پولیس نے ایک ماہ کے دوران چوری ہونے والے موبائل اور موٹرسائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیں۔کراچی میں موبائل فونزاور موٹرسائیکلیں چوری ہوجائیں تو شہری نا امید ہوجاتے ہیں کہ قیمتی چیزیں اب نہیں ملیں گی تاہم کچھ شہریوں کو یہ سامان واپس مل گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ کے دفتر میں تقریب ہوئی۔

چوری ہونے والے 50 موبائل فونزاور 24 موٹرسائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔سی پی ایل سی کی مدد سے ایک ماہ کیدوران کارروائیوں میں یہ فونزاور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ شہریوں نے چوری ہونے کے بعد واردات کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا اس لیے برآمدگی کے بعد یہ سامان انھیں واپس کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں