ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر رشوت لینے والا ایس ایچ او معطل

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:07

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) 2 بے گناہ بھائیوں کی گرفتاری اور رشوت کے عوض رہائی کے الزام میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو معطل کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو دو بے گناہ بھائیوں کی گرفتاری اور رشوت لے کر رہائی کے الزام میں معطل کر دیا ۔سپر مارکیٹ تھانے نے ایف بی ایریا میں گھر پر ہونے والی نجی پارٹی پر چھاپا مار کر 2 بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ نے رشوت لینے والے ایس ایچ او سہیل وگن کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا، جب کہ ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی نے ایس ایچ او کو گزشتہ رات عہدے سے ہٹا دیا تھا۔سپر مارکیٹ تھانے کی جانب سے ایف بی ایریا میں گھر پر ہونے والی نجی پارٹی پر چھاپا مارا گیا تھا، جس میں 2 بھائیوں کو حراست میں لے کر گھر سے 29ہزار روپے اور زیورات لوٹے گئے تھے۔بھائیوں کو سپر مارکیٹ تھانے میں بند رکھا گیا، جنھیں ایک لاکھ 60 ہزار رشوت لے کر رہا کیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ کے ایکشن لینے پر پولیس اہل کاروں نے گھر پہنچ کر رقم واپس کر دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں