کراچی ،گیس کمپنیوں کی جانب سے پیداوار کم کی گئی ریفائنریز اپنی پوری پیداوار دے رہی ہیں،وفاقی وزیرغلام سرور خان

جمعہ 14 دسمبر 2018 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گیس کمپنیوں کی جانب سے پیداوار کم کی گئی ریفائنریز اپنی پوری پیداوار دے رہی ہیں۔ 8 میں سے 6 کمپریسر خراب ہو گئے تھے اور ہمیں اس بارے میں نہیں بتایا گیا جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیرعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات اچھی رہی اور سوئی سدرن کمپنی انتظامیہ سے سیر حاصل بحث ہوئی آج سی این جی ایسوسی ایشن سے ملاقات کروں گا اب وہ صورتحال نہیںہے جو 2 دن پہلے تھی کراچی والوں کو اچھی خبر دیں گے گیس کمپنیوں کی جانب سے پیداوار کم کی گئی ریفائنریز اپنی پوری پیداوار دے رہی ہیں۔

8 میں سے 6 کمپریسر خراب ہو گئے تھے اور اس بارے میں ہمیں نہیں بتایا گیا سسٹم میں خرابی کا بر وقت نہ بتانے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور او جی ڈی سی ایل کا بورڈ بھی تبدیل کر رہے ہیں سابق دور میں تشکیل دیئے گئے بورڈز میں سیاسی لوگ بیٹھے ہیں ہم نے بورڈز کی تشکیل نو کرنی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں