کراچی: اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی‘ہسپتال منتقل

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی،سول لائن تھانے کا پولیس اہلکار بکل نمبر304161 کانسٹیبل جہانگیر ولد سلیم دوران ڈیوٹی پی آئی ڈی سی چوک پر اپنی رائفل سے چلنے والی اتفاقیہ گولی سے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

مضروب کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا واضح رہے کہ زخمی پولیس اہلکار نئی ہونیوالی بھرتی میں بھرتی ہونے کے بعد سول لائن تھانے میں تعینات ہوا اور مضروب ہجرت کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں