مسائل دور کرنے میں وقت لگ رہا ہے کیونکہ مسائل، وسائل پر حاوی ہیں، چیئرمین بلدیہ شرقی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) . چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات مہیا کرنے کیلئے عمومیت سے ہٹ کر اقدامات کر اقدامات کر رہے ہیں ، ہم نے اپنے دورانیے میں ضلع کی بہتری اور عوام کے مسائل کے ازالے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت وہ اقدامات بھی کیئے جو ہمارے دائرہ کار میں نہ تھے مگر ان کاموں کے بغیر دیگر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا مشکل ہو رہی تھیں ، ہمارا مقصد عوام کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے اور اسی کو سامنے رکھتے ہوئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی21 کے چیئرمین عدنانا احمد اور واٹر بوڑد کے افسران کے ہمراہ گلشن اقبال 13-D II اور 13-D-III میں عوامی سہولیات کے حوالے سے اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین معید انور کو علاقائی مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں پانی کی فراہمی و اسٹریٹ لائیٹس کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جبکہ دیگر بلدیاتی سہولیات میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ چیئرمین معید انور نے تمام مسائل کو بغور سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے جو شکایات سامنے آرہی ہیں انہیں فی الفور حل کیا جائے ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اس سلسلے میں اقدامات بروئے کار لائیں پانی وسیوریج کے چھوٹے موٹے کام اپنے تئیں انجام دے چکے ہیں بڑے مسائل حل کرنا واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے جسے عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے حل ہونا چاہیئے اس موقع پرانہوں نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب و درستگی و دیگر بلدیاتی کاموں کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے۔

کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع شرقی کی ہر یوسیز میں بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس میں ہمیں وقت ضرور لگ رہا ہے کیونکہ وسائل، مسائل سے کم ہیں مگر ہم بلدیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ تمام مسائل کے ازالے کیلئے دن رات کام کرنے میں مصروف ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ شرقی کے محکموں کے افسران بھی موجود تھی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں