فزیکل ٹرینراورباڈی بلڈر شاداب بلوچ کل کراچی تا دادو 355 کلو میٹر پیدل سفر کا آغاز کریں گے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) فزیکل ٹرینراورباڈی بلڈر شاداب بلوچ کل( اتوار) صبح کراچی تا دادو 355 کلو میٹر پیدل سفر کا آغاز کریں گے۔شاداب بلوچ نیدو ماہ قبل کراچی سے میر پور خاص کا 234 کلومیٹر کافاصلہ 6 روز میں مکمل کرکے کسرت رائے کا پہلا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔اب وہ اس سفر میں میں کراچی سے دادو کا 355 کلومیٹر کا پیدل سفر 10 دن میں مکمل کر کے کسرت رائے کا قومی ریکارڈ بریک کریں گے ۔

گا۔شاداب بلوچ نے بتایا کہ کسرت رائے نے لاہور تا اسلام آبد کا 327 کلو میٹر کا پیدل سفر 14 دن میں مکمل کرنے کا قومی ریکارڈ رقم کیا تھا اب میں ان کے قومی ریکارڈ کو بھی انے نام کروںگا۔شاہ داب بلوچ نے ستمبر میں جس صحتمند معاشرہ مہم کا آغاز کیا تھا ان کا یہ سفر بھی اسی مہم کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

وہ 16اروار دسمبر کو اس سفر کا آغاز کراچی پریس کلب کے سامنے کریں گے ۔

اور10دن بعد دادو پریس کلب اور دادو جیم خانہ کے سامنے اختتام کریں گے ۔شاداب بلوچ نے کہا کہ میں اس سفر کو سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کے نام کرتا ۔جو آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے تھے ۔شاداب بلوچ نے کہاکہ وہ سفر کے دوران ہر مرحلہ کے اختتام پر علاقہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے لے لئے آگائی فراہم کریں گے۔گلبہار(گولیمار)کے رہائشی 35 سالہ فٹنس ٹرینر شاداب بلوچ نے کہا کہ وہ اتوار کو کرچی پریس کلب کے سامنے صبح 10 بنے اپنے سفر کا آغاز کری گے اور 35 کلو میٹرکا فصلہ طے کرکے ڈی ایچ اے سپر ہائی وے پر پہلے مرحلہ کا اختتام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں