اورنگی ٹائون میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں،شہریوں کا اظہار اطمینان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کی ہدایت پر ا ورنگی ٹائون میں بدھ سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران بنارس، بنارس بازار، فٹ بال چورنگی مومن آباد، مرکزی شاہراہ اورنگی سے غیر قانونی دکانیں ، چھپرے، ایکسٹرا لینڈ ، فٹ پاتھوں پر قبضے ختم کرادیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ویسٹ، بلدیہ عظمی کراچی ، بلدیہ غربی ، ایس ایس پی انکروچمنٹ کی ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔

کا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اس موقع پر موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد سجاد ابڑو کے بی سی اے کے افسران، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل مشتاق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد جاوید ، محمد عامر و افسران و عملہ،بلدیہ غربی کے وسیم ، سید محمد جاوید، عامر ، منیر اختر، ایس ایم عالم ، توقیر، سمیت بڑی تعداد میں بلدیہ عظمی کراچی کے انسداد تجاوزات کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے بعد بنارس کی سڑکیں کشادہ ہوگئیں جبکہ اورنگی پانچ نمبر سڑک جو جام رہتی تھی کشادہ اور فٹ پاتھ کلیئر ہوگئے۔ فٹ پاتھوں پر کلیئرنس کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ آپریشن کے دوران متعدددکانیں مسمار کردی گئیں جبکہ دو ایس ٹی اورنگی ایک نمبر قسمت کالونی علیگڑھ کالونی ، جہاں غیر قانونی تعمیرات تھیں ختم کردی گئیں ۔ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں